ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتے ہی اشیائے ضروریات کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتے ہی اشیائے ضروریات کی قیمتوں کو پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان لے آیا، اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگی، ایک ہفتے میں انڈے 24 روپے فی درجن مہنگے، واشنگ پاوڈر، سرف، ڈبل روٹی سمیت مختلف کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں زبردست اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے ضروریات کی قیمتوں کو پر لگ گے، درجہ اول کے 16 کلو گھی کا کنستر80 روپےاضافے کے بعد 2 ہزار سات سو تیس اور 16 کلو آئل کا کنستر 2 ہزار آٹھ سو تیس روپے میں دستیاب ہے۔ درجہ دوم 16 کلو گھی کا کنستر 100 روپے اضافے کےساتھ  2 ہزار تین سو روپے میں دستیاب ہے۔ درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت میں 5 روپے جب کہ درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو گرام اضافہ دیکھا گیا۔

صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف کا کہنا ہے کہ واشنگ پاوڈر، سرف بنانے والی کمپنیوں نے بھی 10 سے 15 روپے قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے، جب کہ صابن 5 روپے مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران انڈے 24 روپےاضافے کے ساتھ 106 فی درجن ہوگئے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنے پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اشیائے ضروریات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔