شہرخاموشاں اتھارٹی کیلئے نئے بورڈ آف ڈائریکٹر کا مطالبہ

10 Oct, 2018 | 06:56 PM

Shazia Bashir

 قیصرکھوکھر: محکمہ بلدیات نے شہرخاموشاں اتھارٹی کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹربنانے کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال کردی۔

تفصیلات  کے مطابق سمری سیکرٹری بلدیات عارف انوربلوچ نے ارسال کی ہے۔ سمری میں نئی شہرخاموشاں اتھارٹی کے بورڈ آف ڈاریکٹرز بنانے کی تجویزدی گئی ہے۔

 سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ کا کہنا ہے کہ شہر خاموشاں اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کا فیصلہ وزیراعلیٰ خود کریں گے، یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ اتھارٹی بنائی گئی ہے تاکہ قبرستانوں کی حالت بہتر ہوسکے۔

مزیدخبریں