(شاہین عتیق) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالقیوم خان نے ایل ڈی اے کے عملے پر حملہ کیس میں مفرور منشا بم اس کے تین بیٹوں کے شناختی کارڈ نادرا کو بلاک کرنے انکے ضامنوں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جوہر ٹائون پولیس نے ایل ڈی اے کے عملے پر تجاوزات گرانے کے دوران حملہ کرنے کے الزام میں منشا بم اور ان کے تین بیٹوں عاصم منشا، طارق منشا اور فیصل منشا کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں تینوں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ ضامنوں کو نوٹس جاری کردیا ۔عدالت میں منشا بم اور دیگر تین ملزمان پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے چاروں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے اور ضامنوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے منشا بم اور اس کے تینوں بیٹوں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔