ابوبکر شیخ: ناروے کے سفیر نے لاہور کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا، کہتے ہیں پہلی بار لاہور آیا ہوں لاہوری بہت مہمان نواز ہیں۔
ناروے کے سفیر دہلی گیٹ سے ٹورسٹ رکشہ پر سوار ہوکر شاہی حمام پہنچے جہاں وہ لاہور کی خوبصورتی سے خوب محظوظ ہوئے جس کے بعد مسجد وزیر خان گئے اور مختلف احاطوں کا دورہ کیا۔
سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناروے کے سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار لاہور آئے ہیں، لاہوریوں کو بہت مہمان نواز پایا ہے۔
مسجد وزیر خان کے دورہ کے بعد ناروے کے سفیر شاہی قلعہ پہنچے جہاں انہوں نے شٹل سروس میں بیٹھ کر ہی لاہور کی تاریخی عمارات کو دیکھا اور خوب تعریف کی۔