ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سول ایوی ایشن کو قدیمی والٹن ایئرپورٹ کا خیال بھی آ ہی گیا

محکمہ سول ایوی ایشن کو قدیمی والٹن ایئرپورٹ کا خیال بھی آ ہی گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نبیل ملک: محکمہ سول ایوی ایشن کو طویل عرصہ بعد قدیمی والٹن ایئرپورٹ کا خیال بھی آ ہی گیا، سول ایوی ایشن والٹن ایئرپورٹ کی انتظار گاہ کے لیے نیا فرنیچر خریدے گی۔

والٹن ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق محکمہ سول ایوی ایشن ہنگامی بنیادوں پر والٹن ایئرپورٹ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرے گا۔رواں ماہ کی 30 تاریخ تک شیشم کی لکڑی سے تیار کردہ صوفے اور کرسیاں خریدی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق والٹن ایئرپورٹ انتظامیہ نے اچھا اورمعیاری فرنیچر خریدنے کے لیے شہر کے معروف فرنیچربرانڈز کے شو روم کے دورے بھی شروع کر دیئے ہیں تاکہ عرصہ دراز سے نظر انداز ہونے والے والٹن ایئرپورٹ کو پہلے سے بہتر بنایا جا سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer