( نیبل ملک ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے بنکاک جانے والے تھائی لینڈ کے شہری سے 75 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے گئے ،کسی بھی مسافر کو دس ہزار امریکی ڈالر سے زائد رقم لے جانے کی اجازت نہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف اور کسٹمز حکام نے لاہور سے بنکاک جانے والے تھائی مسافر سوچائی کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں، ابتدائی تحقیقات میں تھائی مسافر سوچائی نے انکشاف کیا کہ وہ تھائی لینڈ اور بھارت میں ٹویوٹا اور سوزوکی کمپنی کا مالک ہے ،ہفتہ 6 اکتوبر کو واہگہ بارڈر کےراستے بھارت میں کاروباری ملاقاتیں مکمل کر کے پاکستان آیا ، اس دوران اپنے ہمراہ بھارت سے 75ہزار امریکی ڈالر بھی واہگہ بارڈر ہی کے راستے ہمراہ لایا تاکہ لاہور میں کاروباری افراد سے اہم ملاقاتیں کر سکے ، اب میں لاہور میں اپنی کاروباری مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وطن واپس جا نے لگا لیکن گرفتار کر لیا گیا.
کسٹمز حکام نے مزید تحقیقات کےلیے تھائی مسافر سوچائی کو ضبط شدہ 75 ہزار امریکی ڈالرز سمیت لاھور ایئرپورٹ سے کسٹمز جیل منتقل کر دیاہے۔