بالآخر حکومت کو غریبوں پر ترس آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نےشاندار حکم دیدیا

10 Oct, 2018 | 11:14 AM

Sughra Afzal

(علی اکبر) بالآخر پنجاب حکومت کو غریبوں پر ترس آگیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریڑھی بانوں  کے خلاف آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کیلئے ہر ضلع میں انسداد تجاوزات کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انسداد تجاوزات کمیٹیوں کا سربراہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ضلع کا ڈی پی او، سی پی او، لوکل گورنمنٹ کا ضلعی افسر اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سینئر افسران کمیٹیوں کے ممبرز ہوں گے۔ضلع کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سول سوسائٹی کے ممبران اور معززین علاقہ بھی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ با اثر اور طاقتور مافیا سے سرکاری اراضی پر قبضہ ہر صورت چھڑوایا جائے گا اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قابضین کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ غریب لوگوں، ریڑھی بانوں، چھابڑی فروشوں کے خلاف اور کچی آبادیوں میں آپریشن نہیں کیا جائے گا اور اگر اس ضمن میں کوئی شکایت ملی تو متعلقہ حکام کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں