چیئرمین پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے استعفیٰ دیدیا، وجہ بھی سامنے آگئی

10 Oct, 2018 | 10:42 AM

Sughra Afzal

(علی ساہی) الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کانوٹس لیتے ہوئے احکامات معطل کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے جواب طلب کرلیا جبکہ چیئرمین پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد طاہر کو ایک ماہ دو دن قبل آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔ جیسے ہی محمد طاہر کو تبدیل کر کے امجد جاوید سلیمی کا بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے ضمنی انتخابات کے باعث تعیناتی کے احکامات معطل کر دیئے اور دوبارہ محمد طاہر کو آئی جی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔

آئی جی محمد طاہر کو چند روز قبل سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث پولیس افسروں کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا لیکن آئی جی پنجاب نے ان افسران کو پرکشش عہدوں سے ہٹا کرغیر معروف پوسٹوں پر تعینات کر دیا۔ آئی جی پنجاب کے تبادلے کے بعد ناصر درانی نے طبیعت ناسازی کا کہتے ہوئے حکومت کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔

مزیدخبریں