نویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی ، آصف فصل چوہدری جیت گیا

10 Nov, 2024 | 11:24 PM

سٹی 42:  نویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا مقابلہ آصف فصل چوہدری نے جیت لیا۔

 آصف فضل چوہدری نے مقررہ فاصلہ 30 کلومیڑ 18 منٹ 3 سیکنڈ میں طے کیا۔دوسری پوزیشن فیصل شادی خیل نے حاصل کی انہوں نے مقررہ فاصلہ18  منٹ 12 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا ۔ تیسری پوزیشن صاحبزادہ محمد علی سلطان نے حاصل کی انہوں نے مقررہ فاصلہ18 منٹ 16 سیکنڈ میں طے کیا۔

 پری پیئرڈ گاڑیوں کی بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن اسد شادی خیل  نے دوسری پوزیشن ارباز خان  اور تیسری پوزیشن نعمان سر انجام خان نے حاصل کی ،سی کیٹگری میں پہلی پوزیشن بیورغ مزاری دوسری پوزیشن آصف علی  تیسری پوزیشن ڈاکٹر ثارث نے حاصل کی۔ ڈی کیٹگری میں پہلی پوزیشن میاں شکیل برچنڈی دوسری پوزیشن عمر اقبال کانجو تیسری پوزیشن تاج خان مہر نے حاصل کی۔ سٹاک گاڑیوں کے مقابلے میں اے کیٹگری میں پہلی پوزیشن حسن علی مگسی،  دوسری پوزیشن زوہیب حسن،  تیسری پوزیشن سید آصف امام نے حاصل کی۔ بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن بسمہ اللّٰہ مگسی دوسری پوزیشن سلطان محمد بہادر عزیز، تیسری پوزیشن محمد عمر یونس  نے حاصل کی۔ 

سی کیٹگری میں پہلی پوزیشن میر بیبرک رند دوسری پوزیشن راؤ حماد الرحمن تیسری پوزیشن راشد عبد اللہ   نے حاصل کی ۔ڈی کیٹگری میں پہلی پوزیشن سلمیٰ ہراج، دوسری پوزیشن فلک شیر بلوچ تیسری پوزیشن جمیل باقر  نے حاصل کی۔ خواتین کی پرپئیرڈ کیٹگری میں پہلی پوزیشن دینا پٹیل  دوسری پوزیشن سیدہ ردا زینب   اور تیسری پوزیشن سلمیٰ مروت نے حاصل کی

مزیدخبریں