سانحہ کوئٹہ؛ حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

10 Nov, 2024 | 10:17 PM

احمد منصور: حکومت بلوچستان نے سانحہ کوئٹہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان  کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سانحہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بلوچستان میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا، 3 روزہ سوگ کے دوران صوبے میں سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور  62 سے زائد زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں