سٹی 42:آرگنائزڈکرائم یونٹ اقبال ٹاؤن اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ خطرناک شوٹر ابو بکر عرف عبداللہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا
پولیس ٹیم ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری اورریکوری کیلئے لے جارہی تھی،تھانہ باٹاپورکےعلاقےمیں4ملزمان نےپولیس ٹیم پرفائرنگ کردی،ملزم ابوبکرعرف عبداللہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا،ملزم ہسپتال منتقل کرنےکےدوران راستےمیں ہی دم توڑ گیا،ہلاک ملزم اقدام قتل،اغوا،بھتہ خوری اورمتعددوارداتوں میں ریکارڈیافتہ تھا،ہلاک ملزم بھتہ خورگینگ سرغنہ اویس چیمہ،عامرچیمہ،باسط چیمہ کیلئےکام کرتاتھا،چندماہ قبل اس گینگ نےفائرنگ سےساندےمیں کانسٹیبل ارشدکوشہیدکیاتھا
ملزمان سےفائرنگ کےتبادلےمیں پولیس اہلکارمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ہلاک ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،فرارملزمان کی گرفتاری کیلئےپولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے