طلحہ اشرف : سموگ کے تدارک کیلئے گاڑیوں کو بند کرنے پر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہوگئے ۔
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لاری اڈے کے داخلی وخارجی راستے بند کر کے احتجاج کیا جارہا ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ہونے کے باوجود گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیکرٹری کی جانب سے گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں۔
مظاہرین کی جانب سےجرمانے کم کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے ۔