لاہور؛ فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ، ایئرکوالٹی انڈیکس 500 ریکارڈ

10 Nov, 2024 | 09:15 PM

سٹی 42 : لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کے بعد لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ 

لاہور میں مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 500 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہر طرف خطرناک دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔ لاہور کے علاقوں ڈی ایچ اے فیز 8میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 580  ریکارڈ کیا گیا، مشتاق احمد گورمانی روڈ گلبرگ ٹو میں آلودگی کی شرح 523، سید مراتب علی روڈ گلبرگ میں آلودگی کی شرح 561، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں آلودگی کی شرح 770 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عسکری ٹین 490، غازی روڈ انٹرچینج میں شرح آلودگی 477 ریکارڈ کی گئی۔ 

شملہ پہاڑی 396، جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 389ریکارڈ کی گئی، ماڈل ٹاؤن 384 ، ریونیو ایمپلائز ہاؤسنگ 316، مال پرآلودگی کی شرح 290 ریکارڈکی گئی ۔ 

فضائی آلودگی کے باعث شہری آنکھ، گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ ماہرین کی جانب سے شہریوں کواحتیاطی تدابیرکیساتھ ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں