شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4خوارج جہنم واصل

10 Nov, 2024 | 08:58 PM

 احمد منصور: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز  کے دوران 4خوارج جہنم واصل کردیے ۔ 

سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سپن وام میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہو گئے۔ دوسرے واقعہ میں پاک افغان بارڈر پر خوارج کے ایک گروپ کی در اندازی کو سکیورٹی فورسز نے روکا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک اور2زخمی ہوئے۔

 خارجی دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشنز کئے جا رہے ہیں،پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہر حال میں اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گی۔

سورس : آئی ایس پی آر 


وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے، فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ 

مزیدخبریں