ویب ڈیسک : محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ پنجاب نےپبلک ٹرانسپورٹ کے بعد ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماسٹرانزٹ کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑتی گاڑیاں بند کی جائیں گی، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی فوری سروس یقینی بنائیں بصورت دیگر بھاری چالان کیا جائے گا۔ شہری اپنے فون سے 15 پر اور ایکسٹینشن نمبر 6 ملا کر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کو خطرات لاحق کرنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان کو 7 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی سروس یقینی بنائیں ورنہ بھاری چالان ہوگا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ احمد جاوید قاضی نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اہم ہدایات جاری کردیں۔