سٹی 42: پنجاب اسمبلی کااجلاس کل دوپہر2بجےہوگا،ایجنڈاجاری کردیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے،انڈسٹریز، کامرس،انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق جوابات دیئےجائینگے،توجہ دلاؤ نوٹسز، تحریک التوائے کار اور تحریک استحقاق پیش کی جائےگی،حکومتی بزنس میں دی پنجاب ایگری کلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024ء پیش کیاجائیگا،اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سال 2023ء کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائیگی۔