راو دلشاد : چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 530بچوں کی کامیاب سرجری ہوئی ۔
سالہا سال سے چلڈرن ہارٹ سرجری کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی سامنے آئی ۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری کی سپیشل ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹرنگ بھی جاری ہے ۔چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرجری اور انٹروینشنل کارڈیالوجی پروسیجر کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔پینل میں شامل 6سرکاری اور 8نجی ہسپتالو ں میں 530مریضوں کاعلاج کیا گیا۔مریضوں کی بروقت سرجری یقینی بنانے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس میں رجسٹریشن او رتفصیلات کا اندراج کرلیا گیا ۔ لاہو ر 4،ملتان 3اوراسلام آباد کے پرائیویٹ ہسپتال میں بھی چیف منسٹرچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام جاری ہے ۔ پنجاب میں تقریباًساڑھے 4ہزار مریض بچوں کے علاج کیلئے رجوع کیا جاچکا ہے ۔
مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہر بچے کی صحت اہم ہے، زندگی بچانے کی سر توڑ کوشش کریں گے،
چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام ، 530بچوں کی کامیاب سرجری
10 Nov, 2024 | 07:45 PM