وزیر اعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

10 Nov, 2024 | 07:34 PM

راؤ دلشاد : وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

 وزیراعظم شہباز شریف اولڈ ایئرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے سے لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔

 وزیراعظم عرب اسلامک سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے،سمٹ کی سائیڈ لائینز پر وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑاور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

 یہ غیر معمولی سربراہی اجلاس سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے  بلایا گیا  ہے، جس میں غزہ اور فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا جائے گا،وزیراعظم فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کااعادہ کریں گے۔سربراہی اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں