ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند اور سموگ کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند

دھند اور سموگ کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم شہزاد : پنجاب میں سموگ کی بڑھتی ہوئے خطرناک صورتحال کے باعث موٹروے  ایم 4 اور ایم 3 کے بعد ایم 2 کو بھی بند کردیا گیا ۔

لاہور اسلام آباد موٹروے ایم2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کردی گئی ، لاہور ملتان موٹروے ایم 3  لاہور سے درخانہ تک بند کردی گئی۔ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کردی گئی، جبکہ موٹروے ایم 5 پر ہیوی ٹریفک کو بند کر دیا گیا، ایم 5 کو پنڈی سے سکھر تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ۔  موٹروے کو دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کیا گیا ۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔