’غزہ میں فوری جنگ بندی کو  یقینی، اسرائیل کو جنگی جرائم  پر جوابدہ ٹھہرایا جائے‘

10 Nov, 2024 | 07:00 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہو چکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہا ہے، غزہ کیلیے بین الاقوامی امداد کی فراہمی کو بھی محدود کیا گیا، اسرائیلی فورسز غزہ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ریاض میں عرب و اسلامی خصوصی سربراہی کانفرنس کے تحت کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ  اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنا کافی نہیں ہے، عملی اقدامات کرنا ہوں گے، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہےکہ وہ کیا اقدامات کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کا دائرہ، لبنان، عراق، شام  اور  ایران تک پھیل چکا ہے۔ 

اسحاق ڈار نےکہا کہ فلسطین کاز کے لیے عرب لیگ اور  او آئی سی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، اسرائیل ہزاروں  بے گناہ فلسطینیوں کو  شہید کرچکا ہے،  اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور  پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار  ادا کرنا ہوگا، غزہ میں فوری جنگ بندی کو  یقینی بنایا جائے، اسرائیل کو جنگی جرائم  پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

مزیدخبریں