ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کل ہوگی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کریں گے ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوں گے ۔ ماحولیاتی کمیشن کے ممبران عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔