لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد  کل  ریٹائر ہو جائیں گے

10 Nov, 2024 | 06:17 PM

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد  کل  ریٹائر ہو جائیں گے ۔ 

جسٹس شکیل احمد 62 سال کی عمر پوری ہونے پرکل ریٹائر ہو جائیں گے ۔ جسٹس شکیل احمد کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ میں کیا گیا ہے، تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم خصوصی شرکت کریں گی۔ جسٹس  شکیل احمد کی الوادعی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز بھی شریک ہوں گے ۔ 

جسٹس شکیل احمد کی ریٹائرمنٹ سے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 25 ہو جائے گی ۔ 

جسٹس شکیل احمد بہاولپور سے تعلق رکھتے ہیں ، 11 نومبر 1962 کو پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم مقامی تعلیمی ادارے سے حاصل کی ، بی اے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وکالت کا آغاز کیا ، اس کے بعد بطور جوڈیشل افسر عدلیہ جوائن کی ، کئی اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رہے ۔ 

جسٹس شکیل احمد  7 مئی 2021 کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئے ، جسٹس شکیل احمد اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 27 ویں نمبر پر ہیں ۔ جسٹس شکیل احمد ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے سے بطور جج  لاہورہائیکورٹ ایلیویٹ ہوئے۔ 

مزیدخبریں