اسموگ کی بگڑتی صورتحال؛ گورنر پنجاب کا صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

10 Nov, 2024 | 05:17 PM

ویب ڈیسک : پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اسموگ قابو سے باہر ہوچکی ہے، لاہور سمیت بیشتر اضلاع میں آلودگی بڑھتی جا رہی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں پہنچ رہی ہے، یہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ اسموگ کی روک تھام کے لیے عارضی طور پر پنجاب بھر میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔  انہوں نے کہا کہ اسکول، کالجز اور تفریحی مقامات بند کرنے کے مثبت نتائج نہ مل سکے جب کہ مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات کو تاجر تسلیم نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ انسانی صحت کے لیے بڑا مسئلہ ہے۔ اس پر مستقل طور پر قابون پانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی اور متعلقہ تمام اداروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

ماحولیاتی آلودگی میں شہر لاہور آض تیسرے نمبر پر ہے،  لاہور میں ائیر کوالٹی انڈکس 322 ریکارڈ کیا گیا ہے، متعدد علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی نہیں آئی، پاکستان انجینئرنگ سروسز میں ائیر کوالٹی 571 ریکارڈ کی گئی، سی سی آر پی آفس میں 489،سید مراتب علی روڈ پر 441,ڈی ایچ اے فیز 8 میں 428 ، غازی روڈ انٹرچینج میں 340, ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان میں 358 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں