ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدراک؛ 24گھنٹوں میں 24 لاکھ کے چالان

سموگ تدراک؛ 24گھنٹوں میں 24 لاکھ کے چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سموگ تدارک کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ۔24گھنٹوں میں 24 لاکھ کے چالان ہوئے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز ،سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کریک ڈاؤن میں تیز ی لائی گئی ۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے بتایا کہ 24گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 1180 گاڑیوں کو 24 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔ ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر کا باعث بننے والی 98 ٹرالیوں کو 02 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، انتہائی خستہ حال 42 گاڑیوں کو مخلتف تھانوں میں بند کروایا گیا، کریک ڈاؤن کیلئے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات ،مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 6 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں، تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کررہے ہیں، انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کردیا گیا، سکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے ۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ جاری ہے ۔ سموکی وہیکلز کی درستگی کیلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کیے گئے ۔