منشیات کے دھندے میں ملوث 52334 ملزمان گرفتار، 51618 مقدمات درج

10 Nov, 2024 | 04:24 PM

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے ڈرگ فری پنجاب ویژن  پروگرام کے تحت آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی آگئی ۔
ترجمان پولیس  کے مطابق رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 93209 ریڈز کی گئیں،منشیات کے دھندے میں ملوث 52334 ملزمان گرفتار کیے گئے  51618 مقدمات درج کیے گئے ۔ ملزمان سے 31855 کلوگرام چرس، 972 کلو گرام ہیروئن ، 1437 کلو افیون برآمد ہوئی ۔409کلو آئس، 08 لاکھ 47 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، 
نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا،صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8547 چھاپے مارے گئے ۔8832ملزمان گرفتار کیے اور 8546 مقدمات درج کئے گئے ،ملزمان سے 6512 کلوگرام چرس ، 257 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی 

مزیدخبریں