ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوی ٹریفک اور دھواں چھوڑنے والی ہرقسم کی وہیکل کا داخلہ بند

ہیوی ٹریفک اور دھواں چھوڑنے والی ہرقسم کی وہیکل کا داخلہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : آج ہیوی ٹریفک اور دھواں چھوڑنے والی ہرقسم کی وہیکل شہر میں داخل نہیں ہوگی۔
پنجاب حکومت کیجانب سے لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ پر داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ اتوار کے روز کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات ہے ۔ ہیوی ٹریفک، کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو اجازت نہیں ہے کہ وہ شہر میں داخل ہوں ۔ 
سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ پابندی کے اطلاق کو 100فیصد یقینی بنایاجائے گا، جمعہ کے روز 10 ہزار سے زائد ہیوی ٹریفک و ٹریکٹر ٹرالیوِں کو شہر میں داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی،سی ٹی او لاہور سمیت تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز ناکوں پر موجود ہونگے،ٹرانسپورٹرز سموگ تدارک اور صحتمند آپ و ہوا کیلئےحکومتی احکامات کی پاسداری کریں۔