سٹی 42 : شہر میں اوور چارجنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ، دودھ دہی کی اضافی قیمت پر فروخت جاری ہے ۔
دودھ کا سرکاری ریٹ 160 مقرر کیا گیا ہے، تاہم اچھرہ بازار دکانوں پر 200 اور اضافی قیمت پر فروخت جاری ہے، دہی 180 کے بجائے 240 تک میں فروخت ہونے لگا ہے، جبکہ تندوروں پر روٹی 14 کے بجائے 15 روپے میں فروخت جاری ہے ۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں بھی رنگ نہ لا سکی۔ جس کی وجہ سے سمن آباد، اچھرہ، فیروزپورروڈ سمیت بیشتر علاقوں میں اشیا کی قیمتیں آسان سےباتیں کرنےلگیں۔ ضلعی انتظامیہ اوور چارجنگ کے مستقل خاتمے میں مکمل ناکام ہو گئی ۔