ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغوں کا شہر لاہور سموگ اور فضائی آلودگی کا گڑھ کیسے بنا؟ ماہرین نےنشاندہی  کردی

باغوں کا شہر لاہور سموگ اور فضائی آلودگی کا گڑھ کیسے بنا؟ ماہرین نےنشاندہی  کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: شہر لاہور جو کبھی باغات کا شہر کہلاتا تھا، اب سموگ اور فضائی آلودگی کا گڑھ بن چکا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں لاہور کے گرین ماسٹر پلان میں 6 مرکزی محرکات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں موجود گرین ایریاز کی کمی نے لینڈ سرفیس ٹمپریچر میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شہر کی فضائی آلودگی اور سموگ کی صورتحال مزید بدتر ہوئی ہے۔ شہر کے 33 سکوالرکلو میٹر ایریاز پر انڈسٹریز اور رہائشی ایریاز کا گٹھ جوڑ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر بکھری ہوئی انڈسٹریز کو انڈسٹریل ایریاز میں منتقل نہیں کیا گیا تو اس سے ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔ اسی طرح شہر کا بڑھتا درجہ حرارت سرد موسم میں اربن ایئر کوالٹی کی صورتحال کو مزید خراب کر رہا ہے۔

گاڑیوں کے دھویں، گرین کور کی کمی اور شہر کے قریب موجود لینڈ فل سائٹس میتھین کی مقدار میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنٹیفک لینڈ فل سائٹس کی شہر سے دور تعمیر کرنا ناگزیر ہے۔