کوئٹہ ریلوے سٹیشن :دھماکا کرنیوالے بی ایل اے دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں

10 Nov, 2024 | 02:56 PM

احمد منصور:  کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملہ کرنے والے بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر بی ایل اے نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

تصویر کا فرانزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے، تصویر میں دہشت گرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے۔

دہشت گرد رفیق نے ہوشربا طور پر جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے، اِسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔

راء کی طرف سے مہیا کئے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے، پوری قوم کو ان فارن فنڈڈ دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا تاکہ ان ملک دشمنوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
 

مزیدخبریں