چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد

10 Nov, 2024 | 02:18 PM

شہباز علی: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہنا ہےکہ کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

محسن نقوی نے تاریخی جیت پر تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کی۔ اس کے علاوہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ بلے بازی نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں رکھا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کی بہترین بیٹنگ نے کامیابی کی راہ ہموار کی۔

 محسن نقوی نے کہا، "میرے یقین ہے کہ جذبے، محنت اور عزم سے کیے گئے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔"

 واضح رہے کہ   پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31ویں اوور کی آخری گیند پر میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے، اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ 

پاکستانی سکواڈ:
پاکستان کو سکواڈ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے۔
کینگروز الیون:
آسٹریلیا کے سکواڈ میں میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش انگلیس (کیپٹن)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زیمپا، اسپینسر جانسن، لانس مورس شامل ہیں۔

مزیدخبریں