مظفرآباد: چوہے مار دوائی کھانے سے 2 بچے جاں بحق، 2 کی حالت تشویشناک

10 Nov, 2024 | 01:49 PM

سفیر رضا: مظفرآباد میں  پٹہکہ کے نواحی علاقے سیری بھیڑی میں 04 کمسن بچوں نے مبینہ طور پر زہر کھا لیا جس کے نتیجے میں 02 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 02 کی حالت تشویشناک  ہے۔

ذرائع کے مطابق بچوں نے گھر کی چھت پر رکھی چوہے مار دوائی کھا لی تھی جو مکئی کے غلے میں رکھی مٹھائی میں ملا کر رکھی گئی تھی۔ کھیل کود میں مصروف بچوں نے زہر آلود مٹھائی کھا لی تھی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں بشارت سہولن اور ارشد سہولن شامل ہیں جبکہ دیگر دو بچوں کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

 پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں