پاسپورٹ فیس میں کتنا اضافہ؟ ڈی جی پاسپورٹس کا اہم بیان آگیا

10 Nov, 2024 | 01:18 PM

ویب ڈیسک: پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبروں پر ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں,  مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی فیسوں میں آخری مرتبہ اضافہ اپریل 2024ء میں کیا گیا تھا,پاسپورٹ کی فیس میں آخری بار اضافہ بھی 10سال بعد کیا گیا تھا۔

 ترجمان  کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے 9 ہزار روپے فیس مقرر ہے،دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی، پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے۔

36 صفحات اور 72 صفحات کی الگ جبکہ 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے، پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں پر شہری دھیان نہ دیں۔

مزیدخبریں