عابد چوہدری: داتا دربار کے علاقے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک تین سالہ بچی کو اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔
بچی جویریہ اپنی والدہ کے ہمراہ داتا دربار سلام کے لیے آئی تھی اور رش میں گم ہو گئی۔ والدہ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی اور بچی کی تلاش شروع کر دی گئی۔
پولیس کی تحقیقات کے دوران بچی کو رضیہ نامی خاتون کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
بچی کو بحفاظت بازیاب کر کے والدہ کے حوالے کر دیا گیا جس پر والدہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔