ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی، سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ نے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی ہے، لائبہ خان نے اس حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، اداکارہ نے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرایسی ایکٹنگ کی کہ ناظرین اُن کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، لائبہ خان نے اداکاری کی دنیا میں ڈراما سیریل ’دو بول‘‘ سے قدم رکھا جسکے بعد انہوں نے کم وقت میں ’حسینہ‘، ’انتقام‘، ’زندگی ایک پہیلی‘، ’تیرے آنے سے‘ اور ’بے لگام‘ جیسے ڈراموں میں ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے۔
لائبہ خان نے حال ہی میں فیشن برانڈ ’میشن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
لائبہ خان نے خود سے متعلق کئی اہم راز فاش کیے اپنی عادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ،’اگر مجھے کوئی شخص پسند آجائے تو انہیں بس اپنا ہی سمجھتی ہوں۔‘
اداکارہ نے اپنے پہلے معاوضے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے شوٹ کا تقریبا 5 ہزار روپے معاوضہ ملا تھا۔
لائبہ نے اپنی ازوداجی زندگی کے بارے گردش کرنے والی خبروں کی بھی تردید کی، خبر یں پھیلائی گئیں کہ لائبہ خان نے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی۔
یہ خبر جب اُن کے والد نے سنی تو پریشان ہوگئے جس والد کو بتایا کہ یہ سب جھوٹ ہے اور وہ بھی حیران ہوئیں کہ لوگ دوسروں کے بارے میں ایسی کہانیاں کیسے بنا سکتے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ پر ڈال سکتے ہیں۔