فاران خان :محمد آصف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر وطن واپس پہنچ گئے۔
ایئر پورٹ پر پاکستانی چیمپئن محمد آصف کا پر جوش استقبال کیا گیا۔
محمد آصف نے قطر میں سنوکر فائنل میں ایرانی کھلاڑی کو شکست دیتے ہوئے تیسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کو اپنے نام کیا ہے۔
ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر سنوکر کے کھیل کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑی ملک کا سفیر ہوتا ہے اور ہر کوئی جی جان سے فتوحات سمیٹتے ہوئے اپنے ملک کے پرچم کو بلند دیکھنا چاہتا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیلوں کی پروموشن کیلئے کام کرے۔