ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر مار ڈالا

 شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر مار ڈالا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شہناز کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، وہ شوہر سے طلاق کے بعد کرائے کے مکان میں بھائی ضمیر الحسن کے ساتھ رہتی تھی۔

پولیس کے مطابق بھائی ضمیر الحسن اپنے کسی جاننے والے شخص سے بہن کی شادی کروانا چاہتا تھا لیکن مقتولہ شادی کرنے سے انکاری تھی جس پر ملزم نے بہن کو قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج بھی کرلیا گیا ہے۔