ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال ایئرپورٹ :سموگ اور دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر

علامہ اقبال ایئرپورٹ :سموگ اور دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید سموگ کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک محدود ہو گئی ہے جس سے ایئرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متعدد پروازوں کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

مسقط سے لاہور آنے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 733 تین گھنٹے 40 منٹ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 172 چار گھنٹے 15 منٹ، اور پی کے 302 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ اس کے علاوہ، جدہ جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 716 اور پی کے 959 بھی تین گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔ لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6303 کو دو گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی متعلقہ ایئر لائن سے پرواز کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔