ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔

پاکستان اور  آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ  کھیلا گیا جہاں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا۔

پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 26ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب 30 اور 28 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔

پرتھ میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم پہلے بولنگ کرتے ہوئے 31.5 اوورز میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 140 رنز پر آؤٹ کردیے جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آیا۔

 آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ 30 رنز بناکر نمایاں رہے، جیک فریزر میکگورک صرف 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور میتھیو شارٹ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان جوش انگلس بھی 7 ہی رنز بناسکے، ایرون ہارڈی نے 12 رنز اسکور کیے، کوپر کونولی 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، محمد حسنین کی گیند ان کے ہاتھ پر لگی جس سے وہ انجرڈ ہوگئے۔

گلین میکسویل مسلسل تیسرے میچ میں حارث رؤف کا شکار بنے، وہ صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، آل راؤنڈر مارکس اسٹونئس بھی 8 رنز ہی بناسکے، ایڈم زمپا نے 13 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 جب کہ حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔