محکمہ موسمیات کی بارش کے متعلق اہم پیشگوئی

10 Nov, 2024 | 09:14 AM

 افشاں رضوان: لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہو نے شہری بیمار ہونے لگے،  ایئر کوالٹی انڈیکس  688 ریکارڈ ہونے سے دنیا سمیت پاکستان میں لاہور پہلے نمبر  پر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر  لاہور کا موسم مطلح جزوی طور پر ابر الود رہنے کے ساتھ  2 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان  ہے۔شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر  لاہور کا موسم مطلح جزوی طور پر ابر الود رہنے کے ساتھ  2 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔ڈی ایچ اے فیز 1391، سی ای ار پی او افس 918،سید مراتب علی روڈ 826 اے کیو ائی انڈیکس ریکارڈ، شاہراہ قائد اعظم 723 ،غازی روڈ انٹرچین 692 ،یو ایس کونسلیٹ 635  اور عسکری 10 میں  624 فضائی الودگی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر  لاہور میں سموگ کی شدت برقرار ہونے سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔شہر کے صرف گلاب دیوی ہسپتال میں ناک، کان، گلے، آنکھ اور سینے کے مریضوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔ایم ایس گلاب دیوی ہسپتال ڈاکٹر حامد حسن کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں سموگ سے 14 ہزار مریض ہسپتال آئے تھے تاہم رواں سال یہ تعداد 30 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کا کہنا ہے کہ سموگ کے دوران بہت احتیاط کی ضرورت ہے، لاپرواہی مت کریں اور ماسک ضرور پہننا چاہیے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک شہر کی فضا صاف نہیں ہوتی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا خدشہ ہے۔

شہر  قائد میں موسم تبدیل ہونے سے  صبح سویرے موسم ٹھنڈا اور دھند کا راج ہے جبکہ دن میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ہے،کم از کم درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈرکارڈکیا جانے کا امکان ہے۔شمال مغرب سمت 5کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ہوا میں نمی کا تناسب بھی  88فیصد ہے۔شہر کا فضائی معیارقدر بہتر ہے،ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر آگیا ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 108 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب   ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہےتاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ  پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنےاور  چندمیدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں دُ ھند بعض علاقوں میں شدید دُ ھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

پشاور میں اے کیو آئی 297 ، راولپنڈی میں 264 اور اسلام آباد میں اے کیو آئی 241 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت کے شہر دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 219 ہے۔

واضح رہے کہ دھند اور سموگ کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کے مسئلے سے نمنٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے۔سموگ سے متاثرہ 4 ڈویژن کے 18 اضلاع میں کھیلوں کے میدان، عجائب گھر اور چڑیا گھر سمیت تمام تفریحی مقامات بھی 17 نومبر تک بند رہیں گے۔

ادھر لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے بھی شہر میں تمام سیاحتی اور تفریحی پروگرام اور تقریبات 17 نومبر تک معطل کردیں ہیں۔

مزیدخبریں