لاہور میں بہبود کی وِنٹرسیل نمائش، خوبصورت ہینڈی کرافٹس ہاتھوں ہاتھ بِک گئے

10 Nov, 2024 | 12:21 AM

Waseem Azmet

ثمرہ فاطمہ:   بہبود ایسوسی ایشن  لاہور کی جانب سے گورمانی فاؤنڈیشن میں ونٹر سیل نمائش میں ہاتھ سے بنی اشیاء کے 60 سٹالز لگائے گئے۔ نمائش میں بہبود  ایسوسی ایشن لاہور ککی کارکنوں کے بنائے ہوئے ملبوسات اور ہینڈی کرافٹس کے ساتھ کھانے پینے کے سٹالز لگا کر  ادارہ کے مختلف فلاحی منصوبوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی گئی۔ 

بہبود لاہور نے لگائی گورمانی فاؤنڈیشن میں ونٹر سیل نمائش میں  ہاتھ سے بنی اشیاء کے 60 سٹالز سجائے گئے  تھے جن میں زرق برق ملبوسات، جیولری، جوتوں، شالز، سوئیٹزر کے سٹالز خواتین کی توجہ کا مرکز رہے۔ خواتین ملتانی سوہن حلوہ، گھریلو مصالحہ جات، کراکری، فن پاروں سمیت مختلف کھابوں کے سٹالزسے خریداری کرتی نظر آئیں ۔

سٹالز لگانے والی خواتین کا کہنا تھا اس طرح کے ایونٹس دستکاری اور ملکی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں ۔اس کے ساتھ ان اشیا کو تیار کرنے والی خواتین کو بھی مزید کام ملتا رہتا ہے اور ان کے گھروں کے اخراجات پورے کرنے مین باعزت طریقہ سے حصہ پڑتا رہتا ہے۔

صدر بہبود لاہور سلمیٰ ہمایوں کا کہنا تھا ہمارے ہر سال 2 ایونٹس ہوتے ہیں۔خواتین ہاتھ سے بنی اشیاء خریدنے کیساتھ ساتھ فنڈ ریزنگ بھی کرتی ہیں۔

بہبود کی سینئیر رکن نے بتایا کہ بہبود لاہور کے کام کا ایک اہم حصہ ہیلتھ پروجیکٹ ہے جو  افورڈ نہ کر سکنے والی خواتین کیلئے ضروری لیبارٹری ٹیسٹوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔  بہبود کے تمام کام مستحق خواتین کیلئے ہوتے ہیں۔ بہبود ان خواتین سے سلائی کا کام بھی کرواتی ہے جو خود سلائی کر کے اپنی پروڈکٹس مارکیٹ میں نہیں بیچ سکتیں۔

بہبود کی لباس تیار کروانے والے سیکشن کی انچارج نے بتایا کہا اس سیکشن کے کام سے بہت سے غریب گھرانوں کے چولہے جلتے ہیں، جو خواتین بہبود کے ساتھ مل کر کپڑوں کی سلائی کرتی رہیں، اب ان کی بچیاں پڑھ گئی ہیں اور وہ بہتر آمدن والے کام کر رہی ہیں۔ 

خواتین نے ہاتھ سے بنی اشیاء کے میعار کو سراہتے ہوئے ونٹر سیل نمائش کو خوش آئند قرار دیا۔

ونٹر سیل نمائش میں بہبود لاہور کے مختلف منصوبوں کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی۔

تصاویر:  ابو بکر شان 

مزیدخبریں