درنایاب: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فضائی آلودگی میں کمی آنے کے بعد آج ہفتہ کے روز سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ بارشوں کے بعد محکمہ موحولیات کیساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاﺅن اٹھانے کا فیصلہ کیا،کل بازار کھلیں گے، ریسٹوران شام 6 بجے کے بعد کھلیں گے،سموگ کے باعث لگائی گئی حالیہ پابندیاں کل سے ہٹا دی جائیں گی،ان کاکہناتھا کہ تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند رہیں گے۔