فواد چوہدری  کو نیب نے جہلم پنڈ دادن خان کیرج وے کرپشن کیس میں بلا لیا

10 Nov, 2023 | 11:10 PM

عثمان خان: نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جہلم تا پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے میں بے جا  سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے اور اراضی خریدنے پر طلب کر لیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے فواد چوہدری کو 13 نومبر  کو صبح دس بجے طلب کیا ہے۔

انہیں بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بحثیت وفاقی وزیر جہلم تا پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کیا، خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ڈوئل کیرج وے پر زمین خریدی۔ فواد چوہدری کے زمین خریدنے سے ڈوئل کیرج وے پراجیکٹ کی اراضی کے حصول کے دوران نیشنل ایکس چیکر کو نقصان پہنچا۔انہوں نے پراجیکٹ کے ٹھیکیداروں پر دباو ڈال کر ان سے غیر قانونی طور پر منظوری لی۔

مزیدخبریں