کرنسی ایکسچینج ریٹ:پاونڈ اور درہم نے ڈالر کو پیچھے چھوڑدیا

10 Nov, 2023 | 10:02 PM

اشرف خان: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے لیکن برطانوی پاؤنڈ اور امارتی درہم پاکستانی روپیہ کے مقابل دیگر تمام کرنسیوں سے زیادہ مہنگے ہو گئے۔

جمعہ کے روز کاروبار کے آخری دن کرنسی کی  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 288 روپے کا ہوگیا، یورو 307 روپے پر ہی برقرار رہا ،  برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 356.50 روپے اور  امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 80.50 روپے پر پہنچ گیا  جبکہ  سعودی ریال  76.70 روپے پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں