ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا سونامی تھم نہ سکا، اس ہفتے مہنگائی مزید پون فیصد بڑھ گئی

Sensitive Price Index, City42, Price Hike in Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم:  ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رحجان حکومت کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے زبانی کلامی دعووں کے باوجود جاری ہے۔

سینسٹِو پرائس انڈیکس پر ہفتہ وار مہنگائی میں0.73 فیصد مزید اضافہ ہو گیا, مہنگائی کی مجموعی شرح 29.86 فیصد ہو گئی۔ 

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیوں میں استحکام رہا ۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 15.43 اور آلو 4.47 فیصد مہنگے ہوئے ۔حالیہ ہفتے آٹا 2.36اور لہسن2.16 فیصد مہنگا ہوا ۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چکن 1.60اورچائے کی پتی کی قیمت میں حالیہ ہفتہ کے دوران 0.96 فیصد اضافہ ہوا۔ کیلے,انڈے,چینی پیاز,بیف اورایل پی جی بھی مہنگی ہوئی۔ 

اس ہفتے میں گڑ2.43 اورگھی 0.36فیصد سستا ہوا۔ایک ہفتے میں دال مونگ,دال ماش اورکوکنگ آئل بھی سستاہوا ۔