سٹی42:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں بینک ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اکتوبر 22 کے مقابلے اکتوبر 23 میں بینک ڈپازٹس میں 17.80 فیصد یعنی 3986 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ اکتوبر 2023میں بینکنگ ڈپازٹس 26 ہزار 398 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔