ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا مارکیٹیں زبردستی بند کرانے کے واقعہ کا سخت نوٹس

محسن نقوی کا مارکیٹیں زبردستی بند کرانے کے واقعہ کا سخت نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُُرِ نایاب)وزیراعلی پنجاب نے بعض علاقوں میں مارکیٹیں اور دکانوں زبردستی بند کرانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کی جانب سے آج 10 نومبر کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ   سموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز (11نومبر)کو دکانیں اور مارکیٹیں بندرکھنے کا فیصلہ کیا، بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث آج سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر اور پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سموگ سے نمٹنا ایک قومی ذمہ داری ہے اور ہم نے لاہور اور اپنے شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے۔
اس ضمن میں حکومتی اقدامات کا ساتھ پورے معاشرے کو دینا ہو گا،تبھی ہم اس آفت سے نبرد آزما ہو سکیں گے۔