پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر سے سجادہ نشین سہون شریف پیر ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ سے ملاقات

10 Nov, 2023 | 01:28 PM

(حسن علی ) پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر سے سجادہ نشین سہون شریف پیر ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ سے ملاقات ، چودھری سرور سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔
اس موقع پر لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لئے اتحاد کی اشد ضرورت ہے جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت نے ہمیشہ ملک میں مفاہمت کی سیاست کی بات کی ہے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفادات کو پیش نظر رکھیں گے تو ملک کا پہیہ چل سکے گا کیونکہ پاکستان پچیس کروڑ آبادی والا ملک ہے اس لئے سیاسی افرا تفری کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں