عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 13 نومبر کو سماعت کیلئےمقرر

10 Nov, 2023 | 11:52 AM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس 13 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیاہے۔

  ‏چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن نے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ، ‏اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی۔

 خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق  رکن قومی اسمبلی ‏اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

مزیدخبریں