ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کارائیونڈ اجتماع کا دورہ ، تبلیغی جماعت کے علماء کرام سے ملاقات کی

محسن نقوی کارائیونڈ اجتماع کا دورہ ، تبلیغی جماعت کے علماء کرام سے ملاقات کی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُُرِ نایاب)   نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عالمی تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا اور تبلیغی جماعت کے علماء کرام مولانا احمد لاٹ، مولانا فاروق اور دیگر اکابرین سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں  اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔ ملاقات میں مولانااحمدلاٹ، میاں احسن، امتیازغنی، انوارغنی، مولوی عاعر اور دیگر بھی موجود تھے۔سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے انتظامات و فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ہی  سی سی پی او وکمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کو انتظامات بارے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

 محسن نقوی کے مطابق اجتماع کی مؤثر مانیٹرنگ کیلئے کیمرے نصب ،اضافی پٹرو لنگ پولیس تعینات، ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، اجتماع کے اطراف لائٹس کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ اجتماع کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے پوری ٹیم مل کر کام کر رہی ہے، تبلیغی جماعت دین اسلام کی تبلیغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

 مولانا احمد لاٹ نے عالم اسلام کے اتحاد، دین اسلام کی سر بلندی، امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

Ansa Awais

Content Writer