عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی

10 Nov, 2023 | 11:24 AM

Ansa Awais

( سٹی42) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جبکہ اس دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئےتاہم وکلائے صفائی کی عدم حاضری کے باعث گواہوں کے بیان قلمبند نہ ہو سکے اور کیس کی سماعت بغیر کارروائی   ملتوی کر دی گئی۔

 عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر مزید تین گواہوں کو بھی طلب کر کیا گیا ہے،پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذوالفقار عباس نقوی  کے مطابق وکلائے صفائی نے درخواست کی ہے کہ وہ اسموگ کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس کے باعث سماعت کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 پراسیکیوٹر شاہ خاور کے مطابق مجموعی طور پر 28 گواہ ہیں اور آئندہ سماعت پر 6 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں